پٹنہ :17 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) بہار کے نائب وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سشیل کمار مودی نے بدھ کو انکشاف کرتے ہوئے دعوی کیا کہ راشٹریہ جنتا دل صدر لالو پرساد یادو نے چارہ گھوٹالہ معاملے میں مدد کے لئے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ اگر انہیں مددملتی ہے تو 24 گھنٹے کے اندر نتیش کمار کا ’علاج‘ کر دیں گے۔پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس میں مودی نے کہا کہ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے چارہ گھوٹالے کے معاملے میں پھنسے لالو پرساد کے حق میں اس وقت فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تھا اس گھوٹالے سے منسلک دوسرے معاملات میں آزمائشی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ تمام کیس ایک طرح کے ہیں۔اس کے بعد مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ گئی تھی۔مودی نے کہاکہ لالو پرساد نے اس کے بعد اپنے سفیر پریم چند گپتا کو بی جے پی لیڈر ارون جیٹلی کے پاس بھیجا اور مدد مانگی۔بہار ڈپٹی سی ایم مودی نے کہا کہ اس وقت لالو نے کہا تھا کہ اگر انہیں مدد ملتی ہے تو 24 گھنٹے کے اندر نتیش کمار کا علاج کر دیں گے۔مودی نے کہا کہ لالو نے نتیش کی حکومت گرانے کی پیشکش کی تھی۔مودی نے دعوی کیا کہ اس کے بعد پریم چند گپتا کے ساتھ لالو نے خود جیٹلی سے ملاقات کی تھی۔مودی نے کہا کہ اس وقت حالانکہ جیٹلی نے لالو کو مدد دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سی بی آئی کے کام کاج میں مداخلت نہیں کر سکتے کیونکہ یہ ایک خود مختار ادارہ ہے۔مودی نے لالو پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ لالو پرساد اپنے فائدے کے لئے کسی کے بھی پاؤں پکڑ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بی جے پی کی تنقید کرنے والے لالو نے بہار میں حکومت بھی بی جے پی کی مدد سے بنائی تھی۔مودی نے کہا کہ اس کے لئے لالو خود بی جے پی سے مدد مانگنے بی جے پی دفتر گئے تھے۔